Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔۔عبد الاکرم

August 13, 2017 at 3:29 pm

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہا ہے کہ یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ چترال کے تمام یونین کونسلوں کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی میں تقریری و تحریری مقابلے، سپورٹس اور سیمنارز،مشاعرے، خاکے اور ملی ترانوں کے مقابلے ہوں گے ۔جبکہ ضلعے کی سب سے بڑی تقریب پولو گراونڈ چترال میں ہوگی ۔جس میں پر چم کشائی کے علاوہ تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے والے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔چترال پولوگروانڈ میں چودہ اگست کی تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چترال محی الدین بھی موجود تھے۔
عبد الاکرم نے کہا کہ یوم آزادی ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اورقیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے گمنام مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ تجدید عہد اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کے عزم کے اظہار کا دن بھی ہے۔زندہ قومیں اپنے قومی دنوں کو دھوم دھام سے مناتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ خصوصاً نوجوان طبقے کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ چترال پولوگروانڈمیں ستروین جشن آزادی میں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل معین الدین اورڈی پی او چترا سیدعلی اکبرشاہ مہمان خاض ہونگے اس موقع پرچترال پولوگروانڈمیں چترال سکاوٹس ،چترال پولیس اورچترال لیویزکی ٹیموں کے درمیان پولومیچ بھی گھیلاجائے گااورچترال سکاوٹس،چترال پویس،چترال لیویز اورچترال ایلیٹ فورس کے چاق وچوبنددستے مارچ پاس کرینگے۔جبکہ اسی خوشی کی مناسبت سے دروش سے چترال تک ریلی بھی نکالی جائیگی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد اور مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علم حصہ لیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے چترال کے تمام طبقہ فکر کو یوم آزادی کے پروگرامات میں بھر پور شرکت کی دعوت بھی دی ۔

Translate »
error: Content is protected !!