Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ کی طرف سے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کو نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا جائیگا

August 12, 2017 at 8:13 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )معروف سماجی و دینی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے حسب سابق اس سال بھی میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے ضلع چترال کے طلباء و طالبات کو نقد انعام اور اقرا شیلڈ کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ قاری  کی طرف سے انعامات کا یہ سلسہ 2003 میں شروع کیا گیا تھا جو باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ اب بھی جاری ہے۔ قاری  کے اس اقدام کو چترال کے عوام، مذہبی، سماجی و سیاسی رہنما،ماہرین تعلیم اور صحافی حضرات سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار قاری فیض اللہ چترالی کے نمائندہ خصوصی مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس چترال سے ہمیں ملنی والی رپورٹ کے مطابق سرکاری سکولوں میں محمد حنیف 972 نمبرات کے ساتھ پہلی ،سہیل عباس اور اشفاق الرحمن 959 نمبرات کے ساتھ دوسری جبکہ ملیحہ صبا نے 956 نمبرات کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور پرائیوٹ سکولوں میں تنزیلہ غلام 1003 آمنہ شجاع 1001اور امبرین مقصود 995 نمبرات کے ساتھ بالترتیب پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،اگر کسی ایسے طالب علم کا نام نہ آیا ہو جس کے نمبرات مذکورہ طلباء و طالبات جن کو پوزیشن ہولڈر ڈکلئیر کیا گیا ہے سے زیادہ ہوں وہ اندرون سات دن ہمیں اطلاع کریں تاکہ تصحیح کی جا سکے۔

Translate »
error: Content is protected !!