Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے پانچ ہزار خصوصی افراد کی طرف توجہ دی جائیے۔۔۔ثناء اللہ صدر اسپیشل پیپلز آرگنائزیشن

August 11, 2017 at 10:17 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سپیشل پیپلز آرگنائزیشن کے صدر ثنا ء اللہ نے عمران خان سے پر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے 2فیصد کینسر کے مریضوں کیلئے بین الاقوامی معیار کے ہسپتال مختلف علاقوں میں تعمیر کرچکے ہیں۔ لہذا وہ ملک کے 8فیصد خصوصی افراد کیلئے بھی کچھ ایسا اقدام اُٹھائیں تاکہ ہم بھی معاشرے کے باعزت شہری کے طور پر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔ وہ گزشتہ دن آرگنائزیشن کے دیگر عہدیداران عباد الرحمن اور ارشاد الحق کے ہمراہ چترال ٹائمز سے خصوصی گفتگوکررہے تھے۔ ثنا ء اللہ نے کہا کہ چترال میں پانچ ہزار سے زیادہ معزور افراد موجود ہیں۔ ان کی بحالی کیلئے ہم ایک آرگنائزیشن چترال سپیشل پیپلز آرگنائزیشن کے نام سے تشکیل دے رہے ہیں۔ جس کیلئے چترال کے مخیر افراد کی تعاون درکار ہوگی ۔ انھوں نے بتایا کہ چترال کے کسی ادارے میں بھی معزور افراد کیلئے کوئی رعایت یا کنسیشن نہیں ۔
ثنا ء اللہ نے بتایا کہ وہ 2013ء سے اب تک انٹرنیشنل لیول میں کرکٹ کھیل رہے ہےٍں ۔ اور اب تک سات گولڈ میڈل لے چکے ہیں ۔ اور افغانستان میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے۔ ثنا اللہ نے مذید بتایا کہ انھوں نے چترال فائٹرز کے نام سے ایک کلب بنایا ہے ۔ جو ایبٹ کے ایونٹ میں حصہ لیکر گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔خصوصی افراد کے نمائندگان نے ضلعی ، صوبائی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال کے خصوصی افراد کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

Translate »
error: Content is protected !!