Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف ایس سی نتائج، لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کی طالبہ عریج آزاد کی ضلع بھر میں پہلی پوزیشن

August 11, 2017 at 10:22 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کی طالبہ عریج آزاد دختر آزاد محمد خان ساکن سین لشٹ چترال نے امسال پشاور بورڈ کے زیر اہتمام ایف ایس سی پری میڈیکل کے امتحان میں 928نمبر لیکر ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہر بانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیاہے۔یادرہے کہ عریج آزادنے میٹرک کے امتحان میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔ جبکہ ایجوکیشن کےئرئیر میں وہ پہلی جماعت سے پوزیشن ہولڈر رہی ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!