Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تورکہو زنگ لشت واٹر سپلائی اسکیم کی بدست ایم پی اے سردار حسین افتتاح

August 10, 2017 at 10:29 pm

 

تورکہو ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ممبر صوبائی اسمبلی مستوج سید سردار حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی حقوقکی فراہمی ہماری اولین ذمہ داریوں شامل ہے ۔جبکہ دور آفتادہ علاقوں کے عوام اس کے زیادہ حقدار ہیں۔ وہ گزشتہ روز تورکہو کے مقام زنگ لشٹ میں اپنی ثوابدیدی فنڈز سے تعمیر شدہ واٹرسپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ایم پی اے نے پائپ لائن کو مذید توسیع دینے اور برانچ لائنیں بچھانے کیلئے مذید فنڈز فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی ۔ یاد رہے کہ عوام زنگ لشٹ کئی سالوں سے پانی کی نعمت سے محروم تھے۔ گزشتہ سال سردار حسین ایم پی نے علاقہ کا دورہ کر کے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دی تھی۔ اس موقع پر علاقے کے عوام نے ایم پی اے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ ، انجینئرز ، ٹھیکہ دار ، کا شکریہ ادا کیا ۔، اور ساتھ حاجی عبد الرحیم ، ضیار الرحمن کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ جن کی محنت سے منصوبہ کامیابی سے روان دواں ہے۔

 

 

Translate »
error: Content is protected !!