Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اظہار تشکر۔۔۔۔حاجی عبد الخالق اینڈ فیملی

August 10, 2017 at 8:03 pm

ہمارے پیارے بھائی مرحوم عبدالرزاق کے سانحہ وفات پر دوست و احباب و عزیز واقارب میں سے جن حضرات نے نماز جنازہ میں بنفس نفیس شرکت فرمائی یاملک و بیرون ملک سے جن حضرات نے بذریعہ خط، فون، میل یا کسی بھی اور ذریعہ سے تعزیت کی اور دکھ بھرے لمحات میں ہمارے ساتھ شریک رہے۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں۔
خصوصاً اہالیان کوغذی،پریت، برنس اورمروئی نے اس حادثے کے موقع پر جس محبت اخلاص اعلیٰ انسانی اقدار اور اسؤہ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کا مظاہرہ کیا، اس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں ان کے لیے بہترین بدلے کے طلب گار ہیں۔

من جناب:
حاجی عبدالخالق، پروفیسر ڈاکٹر صدیق علی چشتی، حاجی عبدالمالک، عثمان علی چشتی، عبداللہ ، فاروق علی چشتی، مولانا عبدالحئی ، حسان علی چشتی، فضل الرحمن،فیاض احمد و دیگر عزیزواقارب

Translate »
error: Content is protected !!