Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم پاکستان کے دن عام تعطیل کا اعلان، مختلف اداروں میں تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا۔

August 9, 2017 at 9:09 pm

چترال ( ارشاد اللہ شاد  )صوبائی حکومت کے ایک اعلامیہ کے مطابق 14اگست کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف اداروں خصوصا تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کئے جائیں گے۔ ادھر چترال میں اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں۔اسٹال مالکان کی تو عید ہوگئی،اسٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ملک بھر کی طر ح ضلع چترال میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں،جگہ جگہ پاکستانی پرچموں اور جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹال سج گئے ہیں۔اسٹال بزرگ، بچے اور جوانوں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جبکہ اسٹال مالکان کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اسٹالز پر رش اور لوگوں کا جوش و خروش دیدنی ہے ۔ دوسری جانب ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چودہ اگست کے مناسبت سے پروگرام ترتیب دئے جارہے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!