Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شاہی مسجد اور قلعہ کے داخلی گیٹ کے سامنے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، ترکول بچھانے کا مطالبہ

August 9, 2017 at 10:09 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مختلف مکاتب فکر نے ضلعی انتظامیہ ، سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ ، ایم پی اے سلیم خان و دیگر متعلقہ حکام سے شاہی قلعہ اور شاہی مسجدکے مین گیٹ کے سامنے سڑک کی مرمت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال شاہی قلعہ اور شاہی مسجد کے مین گیٹ کے سامنے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر گھڑا بن گیا ہے ۔ جس میں ہر وقت گندہ پانی جمع ہوکر تالاب کا منظر پیش کرتا ہے۔جو عام راہگیروں کے ساتھ نمازیوں اور سیاحوں کیلئے مصیب سے کم نہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ جو بھی سیاح چترال آتا ہے وہ سب سے پہلے شاہی مسجد اورشاہی قلعہ دیکھنے کا ذوق رکھتاہے ۔ جبکہ ان دونوں اہم مقامات کے مین داخلی گیٹ پر گندہ پانی اور کوڑا کرکٹ جمع ہونے کی وجہ سے سیاح شاید ہی دوسرے علاقوں کا رخ کرے۔انھوں نے تمام متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ چترال کے اندرونی سڑکوں کی مرمت اور پختگی کا کام جاری ہے لہذا مذکورہ مقام پر بھی ترکول بچھاکر لوگوں کے مشکلات میں کمی لایا جائے۔

 

Translate »
error: Content is protected !!