Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارباب شیر بہادر نے بطور اکاونٹنٹ جنرل چارج سنبھا ل لیا۔

August 9, 2017 at 9:29 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )ارباب شیر بہادر نے نئے اکاونٹنٹ جنرل خیبر پختون خوا کا چارج سنبھال لیا ہے اور انہوں نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کیا ہے۔ وہ اس سے پہلے ڈپٹی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعنیات تھے ۔ ارباب شیر بہادر کا تعلق پشاور سے ہے اور اس سے پہلے بھی بطور ایڈیشنل اے جی پی آر اور ایڈیشنل اے جی خیبر پختونخوا کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے زیر تحت بحیثیت ڈائریکٹر بجٹ فارسٹری ، فشریز اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ نئے اکاونٹنٹ جنرل ارباب شیر بہادر نے اپنی ذمہ داریاں س سنبھالتے ہی اے جی آفس کے عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے جی آفس خدمات کی فراہمی کا ایک اہم ادارہ ہے اور خصوصی طور پر اس سے سرکاری ملازمیں اور پنشنرز حضرات کے زیادہ توقعات وابستہ ہوتے ہیں لہٰذا ہمیں ان لوگوں کے توقعات پر پورا اترنا ہے اور قاعدے و قانون کے دائرے میں رہ کر کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینا ہے۔ انہوں نے عملے کے مسائل بھی سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Translate »
error: Content is protected !!