Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اوپن یونیورسٹی کے تحت پی ٹی سی ، سی ٹی اور بی ایڈ کے ورکشاپس 15اگست سے شروع ہونگے

August 8, 2017 at 9:35 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال ریجن رفیع اللہ نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال میں بہار2017سمسٹر کے پی۔ٹی۔سی سٹی۔ٹی اور بی۔ایڈ پرانے کورسز کے ورکشاپس مورخہ15 اگست2017 سے شروع ہونگے۔
ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پرانے کورسز پی۔ٹی۔سی (611)سی۔ٹی(612) اور بی۔ایڈ(655) کے ورکشاپس 15 اگست 2017 سے جی۔سی۔ایم۔ایچ۔ایس سنٹر چترال میں شروع ہونگے۔پریس ریلیز میں مذید کہا گیا ہے کہ تمام طلباء طالبات کو ان کے گھروں کے ایڈریس ٰپر اطلاع دی گئی ہے۔ کسی کو اطلاع نہ ہونے کی صورت میں ریجنل آفس کے زیل نمبروں پر رابط کر سکتے ہیں۔413419۔413811۔
چونکہ یہ ورکشاپس دوبارہ نہیں ہونگے ۔لہذا طلباء و طالبات ورکشاپس میں حا ضر ہو کر اپنے ورکشاپس مکمل کریں۔

Translate »
error: Content is protected !!