Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریائے میں طغیانی ،کوشٹ روڈ دریا برد، سینکڑوں آبادی متاثر

August 8, 2017 at 9:53 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) کوشٹ موڑکہو کو ضلعے کے دوسرے حصوں سے ملانے والی واحد سڑک بمباغ کے مقام پر دریابرد ہوگئی ہے ۔ جس کیوجہ سے علاقے کے عوام انتہائی مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں، خصوصا کوشٹ سے بمباغ میں پڑھنے کیلئے آنے والے طلبا و طالبات انتہائی مصائب کا شکار ہیں۔ کوشٹ کے وی سی ناظم مرسلین خان نے چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مذید خطرے کے پیش نظر طلبا و طالبات سکول جانے سے قاصر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ دریاکی کٹائی کے حوالے سے پہلے سے متعلقہ اداروں کو مطلع کردیا گیا تھا ۔ مگر سب نے ان سنی کردی ۔جس کی وجہ سے آج کوشٹ کا علاقہ دیگر حصوں سے کٹ گیا ہے۔ انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیاہے ۔

Translate »
error: Content is protected !!