Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول کے فاتح ٹیم کو مبارکباد اور شاباش ۔۔۔حاجی محمد ظفر

August 7, 2017 at 9:44 pm

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) دوبئی میں مقیم چترال کے معروف سماجی شخصیت اور اورسیز چترالیز و یلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر نے دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ پولوفیسٹول کی فائنل اپنے نام کرنے پر چترال پولوٹیم کو دلی مبارک باد دی ہے۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولو چترال اور گلگت کی روائتی اور ثقافتی کھیل ہے اس کو زندہ رکھنے میں دو نوں علاقوں کے عوام خصوصا پولو گیم کے شوقین اور کھلاڑیوں کا بڑا ہاتھ ہے۔ انھوں نے گلگت کے فاتح ٹیموں اور فائنل کے رنر اب ٹیم کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پولو بادشاہوں کاکھیل اور کھیلوں کا بادشاہ ہونے کے ناطے انتہائی مہنگا ترین کھیل ہے۔ اس نفسانفسی اور مہنگائی کے دور میں گھوڑا پالنا بھی کسی معجزہ سے کم نہیں ۔ حاجی محمد ظفر نے بہترین فیسٹول منعقد کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولو ایسوسی ایشن کوبھی مبارکبا د دیتے ہوئے ضلعی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پولوگیم کو زندہ رکھنے میں دونوں حکومتیں اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انکی سرپرستی کی جائے۔تاکہ ہماری یہ روائتی کھیل زندہ رہنے کے ساتھ قومی و بین الاقوامی سیاحوں کو چترال و گلگت کی طرف راغب کرنے میں بھی ممدو ممنوں ثابت ہو۔ حاجی ظفر نے لاسپور ودیگر کامیاب ٹیموں کو بھی مبارک باد دی ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!