Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی ڈی ایل ڈی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئےبھر پور کوششیں جارہی ہیں ۔۔حیات شاہ

August 7, 2017 at 9:48 pm

کہ سی ڈی ایل ڈی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے بھر پور کوششیں جارہی ہے ۔۔محمد حیات شاہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فوکل پرسن سی ڈی ایل ڈی و ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس محمد حیات شاہ نے کہا ہے ۔ کہ سی ڈی ایل ڈی کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے بھر پور کوششیں جاری ہیں ۔ اور ہم چاہتے ہیں ۔ کہ فنڈ کو عوام کے بہتر مفاد میں ترجیحی بنیادوں پر شفاف طریقے سے خرچ کیا جائے ۔ ہم حکومت کے وضع کردہ پالیسی سے ہٹ کر کچھ نہیں کر یں گے ۔ تاہم جہاں منصوبوں کی ضرورت ہو ۔ اُن کو محروم نہیں رکھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم ، ڈی پی ایم ایس ٓر ایس پی طارق احمد ، ڈی پی ایم سی ڈی ایل ڈی پروگرام کمال عبد الجلیل ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سابق ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس نوالامین نے بہت اچھے طریقے سے اس پراجیکٹ کو چلایا ۔ انشاء اللہ ہماری کو شش ہو گی ۔ کہ مزید بہتر طریقے سے لوگوں کے مسائل حل کرسکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اب نئی پالیسی کے تحت ویلج کونسل سطح پر ویلج ڈویلپمنٹ پلان بلدیاتی نمایندگان اور علاقے کے عمائدین کے باہمی تعاون سے تیار کیا جائے گا ۔ جسے یقینی بنانے کیلئے میں ذاتی طور پر اُن وی سیز کا دورہ کروں گا ۔ ڈی پی ایم کمال عبد الجمیل نے کہا ۔ کہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔ صرف بلدیاتی نمایندگان اور کمیونٹی کے ذمہ دار افراد کا تعاون حاصل کرنے کی کو شش کی گئی ہے ۔ تاکہ منصوبے حقیقت پر مبنی ہوں ۔ اور لوگ ان منصوبوں سے صحیح معنوں میں مستفید ہوں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیلاب کے دوران ہنگامی صورت حال تھی ۔ اور ہم نے ایمر جنسی بنیادوں پر منصوبوں پر کام کیا ۔ تاہم اُن کے نتائج بہت اچھے آئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایس آر ایس پی اپنی موبلائزیشن بدستور جاری رکھے گی ۔ اور کمیونٹی کو اس سلسلے میں پہلے سے بہتر موبلائز کیا جائے گا ۔ کنسلٹنٹ سی ڈی ایل ڈی افسر جان نے کہا ۔ کہ گذشتہ تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے ۔ کہ بعض مفاد پرست لوگ مختلف طریقوں سے فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کی روک تھام انتہائی ضروری ہے ۔ نیز یہ فنڈ گورنمنٹ اور عوام کے مابین پائی جانے والی خلا کو پُر کرنے کیلئے خرچ کیا جاتا ہے ۔ اسی بنیاد پر پالیسی میں تبدیلی ضروری تھی ۔ جس کے نتائج سود مند ہوں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم ، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے اپنی تجاویز سے آگاہ کیا ۔ جبکہ ڈی پی ایم طارق احمد نے ایس آر ایس پی گولین بجلی گھر کی پیداوار اور شیڈول سے متعلق حاضرین کو معلومات دیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!