Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیٰ نے محکمہ پولیس کے شہداء پییکج میں اضافے کے حوالے سے سمری کی منظوری دیدی

August 4, 2017 at 5:45 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپور ٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ پولیس کی طرف سے شہداء پیکج میں اضافے کے حوالے سے ارسال کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے۔منظورہ شدہ پولیس شہداء پیکج میں کے مطابق کانسٹیبل کیلئے 4.4ملین روپے سے بڑھا کر 10ملین روپے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کیلئے 5.5ملین روپے سے بڑھا کر 10ملین روپے ، انسپکٹر کیلئے 5.5ملین روپے سے بڑھا کر 10ملین روپے، اے ایس پی اور ڈی ایس پی کیلئے 11ملین روپے سے بڑھا کر 15ملین روپے ، ایس پی اور ایس ایس پی کیلئے 15.4ملین روپے سے بڑھا کر 20ملین روپے اور ڈی آئی جی یا ان سے اوپر رینک کے افسر کیلئے 16.5 ملین روپے سے بڑھا کر 20ملین روپے کر دیا گیا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!