Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر ایک اور خاتون نے خودکشی کرلی

August 3, 2017 at 9:42 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر میں ایک اور جوان خاتون نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر موت کو گلہ لگادیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دنین گول کے رہائشی خاتون زوجہ قربان ولی نے گزشتہ دن چترال جیل کے سامنے دریا چترال میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے ۔زرائع کے مطابق خاتون کا تعلق گوہکیر سے تھا۔ جسکی دو سال پہلے یہاں شادی ہوئی تھی۔ شوہر روز گار کی غرض سے ملک سے باہر ہے۔ خاتون کی عمر بیس سال بتایاگیا۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ گھریلیو ناچاقی تھی۔ لاش کی تالاش جاری ہے۔ یادرہے کہ دو دنوں کے اندر خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!