Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

10اگست 2017 تک موسمی حالات انتہائی نازک ہو سکتے ہیں، ہوشیار رہیں۔

August 2, 2017 at 8:46 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپور ٹ ) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتسان اور چترال میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں بارش کی پیشینگوئی کی ہے ، ایسی صورتحال میں گلیشیرز پگھلنے کے عمل میں مزید تیزی آسکتی ہے جس کی وجہ سے نالوں اور دریاؤں میں طیغانی اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
2 سے 10اگست 2017 تک موسمی حالات انتہائی نازک ہو سکتے ہیں۔اس صورتحال میں درجہ ذیل احتیاطی تدابیر کی گزارش کی جاتی ہے۔
۱)اپنے گھر اور محلے کے سطح پر ایک ہنگامی پلان ترتیب دیں جس میں گھر کی چھتوں کی مناسب مرمت ، سیوریج لاین کی مرمت ،گھروں میں مناسب خوراک ،ادویات کا سٹاک،ٹارچ وغیرہ شامل ہیں۔
۲)ایسی جہگوں کی پہلے سے ہی نشاندہی کریں جہاں پر سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہو ۔ اور ایسے جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
۳)موسم اور بارشوں کے بارے میں صرف اور صرف متعلقہ اداروں کی معلومات پر عمل کریں۔
۴)ضروری دستاویزات مثلاً تعلیمی اسناد، شناختی کارڈ ، پا سپورٹ، بنک چیک، کیش، و دیگر تمام کو ایسی جہگوں پر رکھیں جو کسی بھی ہنگامی ا نحلاء کی صورت میں فوری طور پر دستیاب ہو۔
۵)ہنگامی انخلاء کے پیش نظر پہلے سے اپنے لیے ایک محفوظ جگہ کا انتخاب کریں کیونکہ کچھ واقعات میں لوگ یا ادارے فوری طور پر آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو نگے۔
۶)تمام ایمرجنسی نمبرز مثلاً ( ریسکو کے ادارے ، Disaster Managementکے ادارے ، فلاحی ادارے، ہسپتال، پولیس، اور قریبی عز یزرشتہ داروں)کو اپنے پاس رکھیں۔
۷)کسی بھی ہنگامی حالات میں AKAH کے تربیت یافتہ CERT ممبران اور دیگر اداروں کی مدد و رہنمائی حاصل کریں۔
ہمیں امید ہے کہ درجہ بالا ہدایات پر عمل کر کے خود کو اور دوسرے ممبران کی حفاظت کو یقینی بنایں گے۔

Translate »
error: Content is protected !!