Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

متعدد پی ایم ایس افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

August 2, 2017 at 8:35 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام جاوید اقبال(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو ان کی ترقی پر تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کر دی ہے۔ اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں محکمہ صحت کے سیکشن آفیسر محمد طفیل(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو ان کی ترقی پر تبدیل کر کے ان کی تعیناتی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کر دی ہے۔ان امور کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری دو الگ الگ اعلامیوں میں کیاگیا۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 8افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واڑی،دیر بالا احمد کمال(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کر کے انہیں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح پراجیکٹ مینجر خیبر پختونخواایریا ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ شکیل احمد جان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سوات،ایڈیشنل اے سی سوات اسرار احمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر کبل سوات،اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد حامد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو بحیثیت ایڈیشنل اے سی ون بابوزئی سوات،ایڈیشنل اے سی ٹل ہنگو زمین خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو اسسٹنٹ کمشنر پورن شانگلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے شہاب محمد خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سوات، محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے اسسٹنٹ چیف (پی ایم ایس۔بی ایس۔17)مسعود جان کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا اور ایڈیشنل اے سی ٹانک محمد یوسف کریم(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت اسسٹنٹ کمشنر ہنگو تعیناتیاں کی گئی ہیں۔ ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔

Translate »
error: Content is protected !!