Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے آمدورفت کے بعد ضلعی انتظامیہ کی گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ

August 2, 2017 at 8:34 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) لواری ٹنل کے راستے آمدورفت میں سہولت پیدا ہو نے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ چترال نے گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ تاکہ عوام کو ریلیف دی جاسکے ۔ اس حوالے سے ایک اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم کی زیر صدارت اُن کے آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں عوام کی طرف سے ناظمین اور ٹرانسپورٹرز کی طرف سے ڈرائیور یونین اور اڈہ مالکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ۔ کہ طے شدہ کرایوں سے زیادہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ اور کسی قسم کی رو رعایت نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ہم چاہتے ہیں ۔ کہ مناسب کرایوں کے اندر عوام کو سہولت فراہم ہو ۔ اور عوام یہ محسوس کریں ۔ کہ لواری ٹاپ کے دشورا گزار راستے کے خاتمے کے بعد کرایوں میں کمی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے ۔ اور اگر ضرورت پڑے ۔ تو ہر صورت اُسے قائم رکھا جائے گا ۔ اس موقع پر چترال سے باہر مختلف مسافر گاڑیوں کے کرایے مقرر کئے گئے ۔ جن کی باقاعدہ منظوری ہفتے کے روز لوکل کرایوں کو مقرر کرنے کے بعد دی جائے گی ۔ اور اُس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ۔ کہ کرایے بشکل ٹکٹ اڈے پر لئے جائیں گے ۔ تاکہ اضافی کرایہ لینے کے عمل کا تدارک کیا سکے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ اور کہا ۔ کہ عوام کی طرف سے اضافی کرایہ دینے کی صورت میں اُن کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ اجلاس ہفتے کے روز لوکل کرایہ مقرر کرنے کے مکمل ہو گا ۔

Translate »
error: Content is protected !!