Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرکاری، سیلاب کی زد میں اکر دو جیب ایبل پل اور کھڑی فصلیں تباہ،

August 2, 2017 at 10:42 pm

آرکاری ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے دورآفتادہ علاقہ آرکاری میں بدھ کے سہ پہر سے سیلاب آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سفیدآرکاری سے چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے نہوئے فدامحمد نے بتایا کہ سہ پہر سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ۔ انھوں نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں دو جیب ایبل پل دریا برد ہوگئے ہیں ۔ جبکہ کئی گھرانوں کو جذوی نقصان پہنچنے کے ساتھ کھڑی فصلیں اور باغات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ دو رابطہ پلیں دریا برد ہونے کی وجہ سے آرکاری ویلی کا رابطہ چترال شہر اور دوسرے علاقوں سے مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیلابی ریلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے مذید نقصانات کا اندیشہ ہے۔تاہم علاقے کے مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں جب علاقے ناظمین عبد المجید اور محمد علی شاہ سے رابطہ کیا گیا تو دونوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اچانک تیز بارش اور گلیشئر پھٹنے کی وجہ سے علاقے کے عوام انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں ۔ جبکہ واحد رابطہ سڑکیں دریا برد ہونے کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!