Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہر کی صفائی میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ گلگت بلتستان

August 1, 2017 at 5:59 pm

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ آصف اللہ خان نے کہا ہے کہ شہر کی صفائی میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،پولٹری اور قصائی کے دکانوں کا کچہرہ وہ لوگ خود زمہ دار ہیں شہر کی مجموعی صفائی کیلئے سپر وائزر کی زمہ داری ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر رپورٹ کریں گے کوتاہی ناقابل برداشت ہے دکانداروں کی طرف سے تعاون نہ ہوا تو انکے دکانوں کو سیل کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے جائیں ،شہر کی صفائی ہی ہماری پہچان ہے گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی کارکردگی مذید بہتر بنار ہے ہیں شہریوں کی طرف سے تعاون کی اشد ضرورت ہے یہ باتیں انہوں نے یہاں اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نوید احمد ،چیف آفیسر جاوید قبال ،تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ۔ریسرچ اینڈ پروگرام آفیسر گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی زوہیب ایوب اور دیگر سٹاف بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نوید احمد نے شہر کی مجموعی صفائی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اورکہا شہر کی صفائی کیلئے تمام توانیاں صرف کر رہے ہیں جسکی وجہ سے کافی حد تک کامیابی ملی ہے

اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی ناجائز منافع خوروں اور زائد المیعاد اشیاء کے خلاف کریک ڈاون
گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد کا میونسپل انسپکشن ٹیم کے ہمراہ شہر میں صفائی ،سٹی پارک مرمتی کام کا جائیزہ اور دکانوں میں ریٹ لسٹ سمیت زائد المعیاد اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ،نصف درجن کے قریب خلاف ورزی کرنے والوں کو دھر لیا گیا ،گرفتار ہونے والوں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ نوید احمد نے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن جاوید اقبال،تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ ،فوڈ انسپکٹر راشد حسین اور سیکٹر مجسٹریٹ چراغ الدین و میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ سٹی پارک ، نسیم سینماء بازار،ایئرپورٹ روڈ ،کشروٹ بازار ،کلمہ چوک ،یادگار چوک ، شہید ملت روڈ اور پونیال رو ڈ بازاروں کاتفصیلی دورہ کیا دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداورں کی طرف سے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی ا پنے دکانوں کے سامنے گندگی اور کچہرے رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔اور شہید ملت روڈ پر دکانداروں کی طرف سے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں وارننگ دی کہ وہ شہر میں صفائی کے سلسلے میں ویسٹ منجمینٹ کمپنی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ بھر پور تعاون کرے بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی کریں گے ۔شہر کی خوبصورتی اور صفائی برقرار رکھنے کے سلسلے میں کاروائیاں تیز کر دیں ہیں ۔دریں اثنا ء اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر جاوید اقبال کے ہمراہ سٹی پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مرمتی کام کا جائیزہ لیتے ہوئے فوری طور پر مرمتی کام میں تیزی لانے اورسٹی پارک چیف سیکریٹری کے افتتاح تک بند رکھنے کا بھی حکم دیا ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر فوڈانسپکٹر راشد حسین نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے 7تنورچیوں کو گرفتار کرکے انکے دکانوں کو سیل کر دیا اور وارننگ جاری کرتے ہوئے اے سی کا پیغام دیا کہ وہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے دکانوں کو غیر معینہ مدت تک سیل رکھا جائے گا

شندور کامیاب صفائی آپریشن کے بعد گلگت ویسٹ منیجمنٹ کا ایک اور اعزاز
گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) شندور کامیاب صفائی آپریشن کے بعد گلگت ویسٹ منیجمنٹ کا ایک اور اعزاز ۔شگر کار ریلی میلہ کے انتظام و انصرام کیلئے بھی خدمات لینے کا فیصلہ ۔۔تفصیلات کے مطابق گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو 17اگست کو منعقد ہونے والی تین روزہ کار ریلی کے صفائی آپریشن کیلئے بھی حکومت نے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ پر اعتماد کا مظہر ہے گلگت ویسٹ منیجمنٹ گلگت شہر کی صفائی کیساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات کا بھی صفائی کا بیڑا ٹھایا ہے جسکی مثال حالیہ شندور میلے میں کامیاب صفائی آپریشن ہے جس پر گلگت بلتستان کے سرکاری و غیر سرکاری اداروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے گلگت ویسٹ منیمجنٹ کمپنی نہ صرف گلگت تک محدود ہے بلکہ پورے گلگت بلتستان کا پہچان بن چکا ہے اس کامیاب آپریشن کے بعد گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو اعلیٰ حکام نے گلگت بلتستان شگر میں منعقد والی کار ریلی جوکہ تین روزہ میلہ ہر سال منعقد ہوتا ہے میں صفائی کی زمہ داری بھی دیدی گئی ہے جو کہ گلگت ویسٹ منیجمنٹ کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ۔گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نہ صرف گلگت بلکہ پورے گلگت بلتستان کی سیاحتی مقامات کو آلودگی سے پاک اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کا عزم رکھتی ہے

Translate »
error: Content is protected !!