Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

معروف سماجی ودینی شخصیت قاری فیص اللہ چترالی طرف سے شامی مہاجرین میں امداد تقسیم

July 31, 2017 at 11:17 am

کراچی ( چترال ٹائمز رپورٹ ) معروف سماجی ودینی رہنما قاری فیض اللہ چترالی ترکی میں مقیم شامی مہاجرین میں امداد تقسیم کر کے وطن واپس پہنچ گئے۔وہ گزشتہ دنوں ایک وفد کو لے کر ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے سلطان بیلہ استنبول کے علاقے موجود کیمپوں کا دورہ کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں شامی مہاجرین موجود ہیں۔شیخ مرسلین نقشبندی آفندی کے زیر نگرانی چلنے حق فاؤنڈیشن کی توسط سے وہاں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا ،اس فاؤنڈیشن کی طرف سے روزانہ ایک ہزار مہاجرین کے کھانے کا بندوبست کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یتیم بچوں اور ان طلباء کے لئے بھی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے جن کی تعلیم نقل مکانی کی وجہ سے متاثر ہو چکا ہے ۔ قاری فیض اللہ چترالی کو ان معصوم بچوں کے ساتھ بھی ملوایا گیا جن کے والدین غاصب بشار الاسد اور اس کے اتحادیوں کے ظالمانہ حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔

 

Translate »
error: Content is protected !!