Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل سے عام مسافروں کی آمدورفت کیلئے نیا شیڈول جاری

July 31, 2017 at 10:14 pm

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نو تعمیر شدہ لوارٹنل سے سفر کیلئے انتظامیہ کی طرف سے 16گھنٹوں پر مشتمل نیا شیڈول جاری کردیا گیاہے ۔ جس کے مطابق رات سات بجے سے دن گیارہ بجے تک لواری ٹنل سے ٹریفک بے غیر کسی وقفے کے روان دوان رہیگی۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موصولہ اعلامیہ کے مطابق رات سات بجے سے رات نو بجے تک چترال سے ہلکی ٹریفک دیر کی طرف، نو بجے سے رات گیارہ بجے تک دیر سے چترال کی طرف ہلکی ٹریفک ، رات گیارہ بجے سے رات ایک بجے تک چترال سے دیر کی طر ف ہلکی ٹریفک ،رات ایک بجے سے رات تین بجے تک دیر سے چترال کی طرف ہلکی ٹریفک، تین سے صبح پانج بجے تک چترال کی طرف سے دیر تک ہیوی ٹریفک ، صبح پانچ بجے سے سات بجے تک دیر سے چترال کی طرف ہیوی ٹریفک ،صبح سات بجے سے نو بجے تک چترال سے دیر کی طرف ہلکی ٹریفک اور 9بجے سے دن گیارہ بجے تک دیر سے چترال کی طرف آنے والی ہلکی گاڑیوں کیلئے ٹنل کھلا رہیگا۔

Translate »
error: Content is protected !!