Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحصیل ناظم چترال کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے۔۔ پی ٹی آئی

July 31, 2017 at 9:45 pm

تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھر پور مخالفت کریں گے۔۔ پی ٹی آئی رہنما
چترال ( محکم الدین ) ممبر تحصیل کونسل چترال و رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سلطان محمد او ر ممبر تحصیل کونسل محمد علی شاہ نے کہا ہے ۔ کہ جو لوگ اپنے سیاسی مفادات کیلئے تحریک انصاف کے ممبران کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ اپنے مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے ۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف ایک اصولی پارٹی ہے اور اس کے ممبران کسی بھی صورت دوسروں کے آلہ کار نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ گذشتہ الیکشن میں دو سیاسی جماعتوں نے اسلام کے نام پر اپنے مفادات کے حصول کیلئے نام نہاد اتحاد بنایا ۔ اور اُس اتحاد کی بنیاد پر تحصیل اور ضلع کی سطح پر حکومت تشکیل دی گئی ۔ اور تحریک انصاف نے جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اُن کی حکومت کو قبول کیا ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے ۔ کہ اتحاد کی مثال قائم کرنے کے دعویدار اب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے اور اتحاد میں دراڑیں پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ اور ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔ جس میں بے بنیاد طور پر تحریک انصاف کے ممبران کے تعاون سے تحصیل ناظم چترال کے خلاف عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے ۔ اور تحریک انصاف کو اس تنازعے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ایسا سوچ رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔ اور تحریک انصاف اس قسم کے منفی سوچ رکھنے والوں کی سازش کا حصہ نہیں بنے گا ۔ انہوں نے کہا ، کہ ہم نظام کو آگے بڑھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے ۔ اور سازشوں کو ناکام بناکر دم لیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اسلام کا نام لے کر اقتدار تک پہنچنے کے بعد ایک دوسرے کی ٹانگیں کھنچنا انتہائی شرم کی بات ہے ۔ اس سے عوام کے سامنے مذہب کے دعویداروں کی قلعی کُھل کر سامنے آگئی ہے ۔ تاہم تحریک انصاف نظام جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اور تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے خلاف کسی بھی اقدام کی بھر پور مخالفت کرے گا ۔

Translate »
error: Content is protected !!