Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری

July 31, 2017 at 9:49 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر بورڈ آف ریونیو کے ممبرIIفرخ سیر(پی سی ایس۔ای جی۔بی ایس۔21)کو سیکرٹری محکمہ زکواۃ و عشر اور سماجی بہبود کااضافی چارج بھی تفویض کر دیا ہے۔ دریں اثناء صوبائی حکومت نے عوامی مفاد میں فوری طور پر اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ(بی ایس۔17) عنایت اللہ کو تبدیل کر کے اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بحیثیت سیکشن آفیسر(لیوریزرو) تعینات کیا ہے۔ ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخواکے جاری کردہ دو الگ الگ اعلا میوں میں کیاگیا۔
دریں اثناحکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتیوں کے منتظر چار افسران اور ایک سیکشن افسر کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مس بینش اقبال(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو بحیثیت سیکشن افسر (پالیسی)اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح نوید اللہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر(R-II) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ،مس رضوانہ ڈار خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن آفیسر(PSB) اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، مس صبا داد خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت سیکشن افسر(HRDII)اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر(HRD II)اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ انور شاہ(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو تبدیل کر کے بحیثیت سیکشن آفیسر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تعینات کیا گیا۔ان احکامات کااعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

Translate »
error: Content is protected !!