Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد چترال اور گلگت کے لوگوں کو قریب لانا ہے ، عبدالمنعیم خان

July 30, 2017 at 6:43 pm

مستوج ( چترال ٹائمزرپورٹ )وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہا ہے کہ شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد سے چترال اور گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ ملنے سمیت ثقافتی سٹالز کے لگانے سے ہماری ثقافت کی دنیا بھر میں رونمائی ہوگی، پولو فیسٹیول کا مقصد دونوں صوبوں کے عوام کو قریب لانا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے تعاون اور پاک فوج ، ضلعی حکومت کے توسط سے منعقدہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی تقریب سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی ،سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا محمد طارق، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، جنرل منیجر ٹی آئی سیز محمد علی سید، ڈائریکٹر کلچر اجمل خان، گلگت بلتستان کے عہدیداران ، ڈپٹی کمشنر چترال ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ سال بھی شندور کے مقام پر کامیاب پولو فیسٹیول کا انعقاد کیا جس میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں نے شرکت کی اور ایونٹ کو کامیاب بنایا، امسال ایونٹ میں نئی ٹیم کی شرکت قابل تحسین ہے ، دونوں صوبوں کی ثقافت کے فروغ کیلئے میلے میں ثقافتی سٹالز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے اس سے دونوں صوبوں کی ثقافت کی رونمائی ہوگی ، شندور پولو فیسٹیول تاریخی کھیل ہے اور ہماری حکومت نے گزشتہ چار سالوں سے اسے کامیابی سے انعقاد کیا اور امید ہے کہ مستقبل میں مزید بہترانداز میں انعقاد کیا جائیگا، فیسٹیول میں صرف پولو ہی نہیں بلکہ مقامی گلوکاروں کو بھی دونوں صوبوں سے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے کاموقع دیا گیا ہے تاکہ صحیح معنوں میں ثقافت کو فروغ دیاجائے ، تین روزہ فیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور فیسٹیول میں مستوج ،چترال ، گلگت ،لاسپور، غزرکی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کے بچوں پر مشتمل ایک ٹیم قومی ترانے سمیت ملی نغمے پیش کریگی جبکہ سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ، تین روزہ پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب 31جولائی کومنعقد ہوگی۔

Translate »
error: Content is protected !!