Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور فیسٹول دوسرا دن، پہلا میچ گلگت یاسین نے اور دوسرا میچ چترال نے جیتا

July 30, 2017 at 8:44 pm

شندور ( جمشید احمد بیوروچیف ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں منعقدہ تین روزہ پولو فیسٹول کے دوسرے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ایک میں گلگت اور دوسرے میں چترال کو برتری حاصل ہوئی ۔ پہلا میچ سب ڈویژن مستوج اور یاسین کے ٹیمیوں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میںیاسین کی ٹیم نے پانچ کے مقابلے میں 7گول سے برتری حاصل کی ۔ جبکہ دوسرا میچ چترال بی اور گلگت بی کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں چترال بی نے گلگت بی کو پانچ کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دیدی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سنسنی خیز میچ ہوا۔ دوسرے ہاف کے اختتام پر میچ  پانچ پانچ گول سے برابر رہی ۔ جس کے بعد مذید پانچ منٹ کا ٹائم دیا گیا ۔ جس میں چترال کی ٹیم نے یکے بعد دیگر تین گول سکور کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔ پہلے میچ میں گلگت بلستان کے وزیر کھیل و سیاحت مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی ۔

Translate »
error: Content is protected !!