Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نویں جماعت کے طالب علم فرجاد اویس کا اعزاز

July 29, 2017 at 10:08 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بروز پبلک سکول چترال کے نویں جماعت کے ہونہار طالب علم فرجاد اویس نے حالیہ ایس ایس سی کے امتحان میں 550نمبروں میں 517نمبر حاصل کرکے ضلع چترال میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اور آج تک کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔
فرجاد اویس سینئر استاد عزیز الرحمن کے فرزند ارجمند ہیں۔اور کوغذی کے علمی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہر بانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی رہنمائی اور اپنی بہترین محنت کا نتیجہ قرار دیاہے ۔ وہ بڑے ہوکر سی ایس ایس آفیسر بننا چاہتے ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!