Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روڈایکسیڈنٹ میں وفات پانے والے فرزندان تریچ کے لئے دبئی میں فاتحہ خوانی

July 29, 2017 at 5:21 pm

دبئی (نمائندہ چترال ٹائمز)گذشتہ دنوں روڈایکسیڈنٹ میں وفات ہونے والے تریچ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت عبدالرزاق اورغلام ربانی کی ایصال ثواب کے لئے دبئی میں مقیم چترالیوں نے فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا ۔ فاتحہ خوانی میں چترال سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن اورسیز چترال ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر حاجی محمد ظفر اورراہنما پاکستان پیپلز پارٹی نظارولی شاہ نے کہا کہ مروئی کے مقام پر حادثہ کا شکار ہونے والوں کے دکھ درد میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ یاد رہے گذشتہ دنوں موڑکھو سے چترال آنے والی چترال کے تریچ سے تعلق رکھنے والامعروف بزنس مین عبدالرزاق کی سوزوکی گاڑی مروئے سے تقریبا’’2 کلومیٹر دور داڑوم گول کے نزدیک موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد غلام ربانی کلرک محکمہ تعلیم،اور خودعبدالرزاق تریچ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے تھے.

Translate »
error: Content is protected !!