Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اتالیق جعفر علی شاہ کا دیرینہ خواب آخرکار شرمندہ تعبیر ہو ہی گیا۔ سرتاج احمد خان۔

July 29, 2017 at 5:58 pm

چترال (شیر جہان ساحل ) گذشتہ روز چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چترال کمیونٹی ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کی تعاون سے جشن لاواری کے نام سے مائونٹین ان ہوٹل چترال میں ایک جشن منایا گیا جسمیں سابق ایم۔این۔اے چترال اتالیق جعفر علی شاہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں موجود حاضریں سے خطاب کرتے ہوئےCCDN کے چیرمین جناب سرتاج احمد خان نے کہا کہ اتالیق جعفر علی شاہ جو کہ چترال سے قومی اسمبلی کے ممبر تھے اور لاواری ٹینل کا خواب سب سے پہلے اتالیق جعفرعلی شاہ نے ہی دیکھا تھا جو کہ آج شرمندہ تعبیر ہوا۔ اس کی خوشی میں آج ہم یہ جشن منا رہے ہیں جو کہ اگلے سات روز تک جاری رہے گا۔ لاواری ٹینل کا خواب گو کہ اتالیق مرحوم نے دیکھا تھا اور اس کے بعد بھٹو نے اس کی سنگ بنیاد رکھی اور پرویزمشرف نے باقائدہ کام کا آغاز کروایا اور 20 جولائی کو نوازشریف نے افتیتاح کیا۔ ہم ان تمام لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے لاواری ٹینل کی تکمیل میں حصہ لیئے۔
پروگرام میں صدر محفل کی حیثیت سے پیر معین الدین تشریف فرما تھے۔ اپنے صداراتی خطاب میں پیر معین الدین نے تمام حاضریں کا شکریہ ادا کیا۔ اور دعا کیا کہ اللہ تعالی ان لوگوں کو دونوں جہانوں میں آباد رکھے جنہوں نے لاواری ٹینل میں سنجیدگی سے حصہ ملائیے اور چترال کا سب سے بڑا مسلہ ہمیشہ ہمہشہ کے لئے حل کر دیئے۔ اور یہ بھی دعا کرتے ہیں کہ یہ ٹینل چترال کے لئے خیرخواہ ثابت ہو۔ پروگرام میں شامل اتالیق کے فرزند اتالیق حیدر علی شاہ نے کہا کہ میں آپ تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اتالیق مرحوم کی یاد میں ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا ۔

Translate »
error: Content is protected !!