Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی قوم لواری ٹنل کی تکمیل پر وزیر اعظم کو اپنا محسن عظیم مانتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) چترال

July 28, 2017 at 2:18 am

چترال(بشیر حسین آزاد) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) چترال کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کیا گیا۔جسمیں بہت بڑی تعدادمیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں حاضرین کی ٹھنڈے مشروبات اور مٹھائیوں سے بھی توازون کی گئی اور دن کو شکرانہ کے طورپر منایا گیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے لواری ٹنل کی تکمیل کو چترال کی پائیدار ترقی کے لئے سنگ میل قرار دیا گیا۔مقررین نے کہا کہ ٹنل کی تعمیر چترال کی ترقی کا پہلا نکتہ اور راہداری ہے۔جس کے ذریعے چترال میں معاشی اور معاشرتی ترقی کا دور دورہ ہوگا۔مقررین نے کہا کہ وزیراعظم چترال سے اپنی دلی محبت کا جو دعویٰ کرتے تھے اُس دعویٰ کو ٹنل کی شکل میں سچا کردیکھایا۔مقررین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے چترال میں ایک عظیم الشان تقریب بھی منعقد کیا جائیگا۔جسمیں ہرطبقہ فکر اور سیاسی نمائندگان کومدعوں کیا جائیگا۔مقررین نے ٹنل کے حوالے سے ذولفقار علی بھٹو اورپرویز مشرف کے خدمات کو بھی اچھے الفاظ سے یاد کیا۔تقریب سے ضلعی صدر سید احمد خان،محمد کوثر ایڈوکیٹ،صفت زرین،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ ساجد اللہ ایڈوکیٹ،مولانا عبدالرحمن،ظفر اللہ پرواز اور عماد الدین نے خطاب کیا۔

Translate »
error: Content is protected !!