Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پرئیت کے قریب گاڑی حادثے کا شکار چترال کے معروف تاجر عبدالرزاق سمیت دو افراد جان بحق۔

July 28, 2017 at 2:29 am

چترال(نما یندہ چترال ٹائمز) موڑکہو سے چترال شہر اتے ہوے سوزوکی جیپ برنس کے مقام پر موڑ کا ڑتے ہوےء پریت کے سامنے سینکڑوں فٹ نیچے دریائے چترال میں جاگری جس کے نتیجے میں چترال کے معروف تاجر عبدالرزاق ساکن شاگروم تریچ اور فضل ربانی (کلرک) ولد سنجاب نواز خان مرحوم ساکن زوندرانگرام تریچ موقع پر جان بحق ہوگےء چترال پولیس اور مقامی افراد نے لاشیں نکال کر ورثاء کے حوا لے کر دیےے جنہیں بعد میں ابایی گاوں تریچ روانہ کر دیے گیے۔

 

شادی میں آنے والے خاندان کو حادثہ، 3جاں بحق12زخمی، بدقسمت خاندان چترال آرہا تھا۔ دیکھئے تفصیلی رپورٹ

رپورٹ (ارشاد اللہ شاد سے ) شیرینگل گوالدئی سے چترال آنے والی پک اپ ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق اور 5خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ہیں۔پک اپ ڈاٹسن میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے ، جو شادی کی تقریب میں چترال آرہے تھے ۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیر بالا شیرینگل کے علاقے گوالدئی سے شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے چترال آنے والے خاندان کی پک اپ ڈاٹسن نمبر 8516پشاور گوالدئی میں ڈرائیور فیض الرحمان سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور پانچ خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں

Translate »
error: Content is protected !!