Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی سب ڈویثرن مستوج کا اہم اجلاس اور کابینہ سازی

July 28, 2017 at 2:23 am

بونی ( جمشید احمد) جمعرات کے روز عوامی نیشنل پارٹی سب دویثرن مستوج کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل بونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت سنیر نائب صدر سید اللہ جان نے کی جبکہ مہماں خصوصی اے این پی ضلع چترال کے صدر عید الحسین تھے دیگر شر کا میں میر عباد اللہ جنرل سکرٹری ضلع چترال، شجاعت، اسرار ،رحمت علی، دیگر موجود تھے اس کے علاوہ دور دراز سے ائے ہوئے کارکناں کی کثیر تعداد نے شر کت کی نظامت کی فرائیض ریتائرڈ صوبیدار میجر قربان علی نے انجام دی مقرریں نے خطاب کر تے ہوئے مخلف امور پر روشنی ڈالی پارٹی کو مظبوط اور مستحکم بنانے کاغزم کیا گیا انہو ں نے کہا کہ این پی واحد جماعت ہے کہ انہوں چترال کی ترقی کے لیے اپنے دور اقتدار میں بہت کچھ کیے ہیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں تمام ترقیاتی منصوبے اے این پی کے دور حکومت میں ہو چکے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سب ڈویثرن مستوج کو ضلع کا درجہ بھی اے این پی کے دور میں ہوگا چترال میں تمام تر قیاتی کام اے این پی کے دور حکومت ہو ئے ہیں جو کہ چترال میں ایک ریکارڈ ہیں البتہ چترال میں پارٹی کومنظم کر نے کی ضرورت ہے لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ایندہ الیکشن میں خیبر پختون خواہ میں حکومت اے این پی کی ہوگی مقرریں میں چیرمن فضل الرخمن، شاہ وزیر لال، نظار علی، افسر جان، محمد اقبال ، وور گلاب، دیگر نے خطاب کیے اس کے بعد سب ڈویثرن مستوج کے لیے کابینہ تشکیل دی گئی جس کے مطابق چیرمین فضل الرخمن سب ڈویثرن مستوج صد راور ممتازعلی قاضی جنرل سکرٹری مقرر ہوئے بعد ازان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کامرحلہ شروع ہوا کئی لوگوں نے اپنے اپنے پارٹی چھوڑ کر اے این پی میں شمولیت اختیار کی جن میں صادق ، غلام محمد، گل، سید برہان، وررگلاب، ظفر علی شامل تھے مہمان خصوصی ضلع صدر عیدالحسین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میں نے کئی سال پی پی پی میں رہتے ہوئے پارٹی کی خدمت کی قیدو بند کی صعوبتین بھی بر داشت کی اور کئی سال دوسرے پارٹی مسلم لیگ (ق)میں رہے خدمات انجام دیں لیکن دونوں سے مایوس ہوئے اخر میں اے این پی میں شمولیت اختیار کی پارٹی اور قوم کے لیے خدمات انجام دے رہا ہوں یہ ہی واحد جماعت ہے اور پارٹی ہے جس نے ہمیشہ اقتدار میں آکر صوبائی لیول میں اور ڈسٹرکٹ کے اندر صحیح خدمت کی ہے اور ایندہ بھی توقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ڈویثرن مستوج اور چترال کو لیکر قوم کی خدمت کرونگا۔ اخر میں صدرے مخفل سید اللہ جان نے اپنے صدرتی خطاب میں چترال میں اے این پی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور اس طرح یہ اجلاس دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا

Translate »
error: Content is protected !!