Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تین روز ہ شندورپولو فیسٹول کا آغاز کل 29جولائی سے ہوگا،وزیراعلیٰ پرویزخٹک افتتاح کرینگے

July 28, 2017 at 2:40 am

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے تعاون سے دنیا کے بلند ترین پولوگراؤنڈ شندور چترال پر منعقد ہونے والے شندورپولو فیسٹیول کا آغاز29جولائی سے ہوگا جس کا افتتاح وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کرینگے جبکہ ان کے ہمراہ معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان،صوبائی ممبران اسمبلی ،سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان اوردیگر اہم شخصیات موجود ہونگی،تین روزہ فیسٹیول میں کلچرل نائٹ سمیت علاقائی ہنرمندوں اورعلاقائی ثقافت کے فروغ کیلئے مختلف پروگرام بھی تشکیل دیئے گئے ہیں ،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام شندور فیسٹیول میں اس بار مستوج کی پولو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پولومقابلوں میں چترال ، گلگت ،لاسپور، غزرکی ٹیمیں شرکت کرینگی ،فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کی تفریح کیلئے چترال اور گلگت کے مقامی گلوکاروں کو موسیقی نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا، فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کے بچوں پر مشتمل ایک ٹیم قومی ترانے سمیت ملی نغمے پیش کریگی جبکہ سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے ، فیسٹیول میں ٹورازم کارپوریشن کیساتھ ساتھ پاک فوج، چترال سکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ چترال اور دیگر محکمہ کا بھی تعاون حاصل ہے جس کی بدولت فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا جائیگا، تین روزہ پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب31جولائی کومنعقد ہوگی۔

Translate »
error: Content is protected !!