Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بکریوں کے تنازعہ میں گرفتار کریم آباد کے عمائدین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

July 28, 2017 at 9:49 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پہاڑوں پر بکری چرانے کے خلاف آواز اُٹھانے کی پاداش میں گرفتار کریم آباد کے عمائدین کو جوڈیشنل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل چترال منتقل کردیا گیا ۔جو گزشتہ دن سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے تحویل میں تھے۔ تقریبا 23گرفتار افراد کو چترال پولیس نے عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا ۔
اس سے قبل پولیس اسٹیشن میں ا س نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ممبرڈسٹرکٹ کونسل محمد یعقوب ، سابق ضلعی نائب ناظم سلطان شاہ اور اسرارالدین نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ دفعہ 145کی خلاف ورزی شہزادہ حیدرالملک نے کی تھی ۔ انھوں نے رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھاکر ڈھائی سو سے زیادہ بکریاں چراگاہ پہنچائے تھے۔ جبکہ 2007ء کے معاہدہ کے تحت کریم آباد کی 800آبادی نے اپنی تمام بکریاں کو کوڑیوں کے دام فروخت کرکے بکری پالناکا رواج ہی ختم کردیا ہے۔ جبکہ شہزادہ حیدرالملک نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں بکریاں چراگاہ پہنچائے تھے۔ جس کی وجہ سے علاقے میں سیلاب آتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حیدر الملک کی بکریاں شغور پولیس کے حوالہ کئے تھے ۔ کریم آباد کے عمائدین نے کہا کہ 145کی خلاف ورزی حیدر الملک نے کی ہے لہذا ان کے خلاف بھی پرچہ چاک ہونی چاہیے مگر مقامی پولیس جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک کوئی کاروائی نہیں کی ۔ انھوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ مذید جانبداری کا مظاہرہ کیا تو علاقے کے خواتین بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔

Translate »
error: Content is protected !!