Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کریم آبادکے ممبرضلع کونسل محمد یعقوب،سابق ضلعی نائب ناظم سمیت 20افراد گرفتار

July 26, 2017 at 8:09 pm

کریم آبادکے ممبرضلع کونسل محمد یعقوب ، سابق ضلعی نائب ناظم سلطان شاہ سمیت 20افراد گرفتار

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ )وادی کریم آباد میں بکریاں پالنے کا تنازعہ اہالیاں کریم آباد اور شہزادہ حیدر الملک کے درمیان شدت اختیار کرگئی ، بدھ کے روز صورت حال اُس وقت انتہائی کشیدگی کی طرف بڑھنے لگی جب اہالیان کریم آباد نے شہزادہ حیدر الملک کی 350کی تعداد میں بکریوں کو اپنے قریبی چراہ گاہ سے نکال کر شغور کی طرف واپس بھیج دیا ۔ تاہم چترال پولیس کے تھانہ شغور کے ایس ایچ او خلیل الرحمن نے موقع پر پہنچ کر دونوں طرف مذاکرات کرکے ممکنہ تصادم کو ٹال دیا۔ بعد ازان شہزادہ حیدر الملک کی شکایت پر چترال پولیس نے ممبر ضلع کونسل محمد یعقو ب ، سابق نائب ضلع ناظم سلطان شاہ ، وی سی ناظم علی مراد شاہ، پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکریٹری اسرار صبور سمیت 20قریب افرا د کو تعزیرات پاکستان کے دفعات 147، 148، 149، 427اور 429کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و مرکزی نائب صدرھیتہ الہادی پاکستان رضت باللہ نے ایک اخباری بیان یونین کونسل کریم آباد کے عمائدین کی گرفتاریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حق کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔کریم آباد کے عوام کا قصور یہ ہے کہ اُنہوں نے معاہدے کی پاسداری کی جبکہ انتظامیہ نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یوسی ناظم محمد یعقوب ،وی سی ناظم علی مراد شاہ،سابق ضلعی نائب ناظم سلطان شاہ اور پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسرار صبور کی گرفتاری اور 20کے قریب دوسرے حق پرستوں کی ایف آئی ار میں نامزدگی جبر کی انتہا ہے۔رضت باللہ نے کہا کہ ان سب ہتھکنڈوں کے خلاف اور حق کے بالا دستی کے لئے ہر محاذ پر جدوجہد جارہی رکھینگے اور یقین دلاتے ہیں کہ یوسی کریم آباد کے عوام کو تنہا نہیں چھورئینگے۔

Translate »
error: Content is protected !!