Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی بیٹی آرفع ابراہیم کا اعزاز

July 26, 2017 at 7:50 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کی ایک اور ہونہار بیٹی آرفع ابراہیم دختر ابراہیم خان ساکن شوتخار تورکہو نے حالیہ فیڈرل بورڈ کے تحت نویں جماعت کا امتحان اے گریڈ میں پاس کرکے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔انھوں نے 520میں سے 490نمبر لیکر بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے کے ساتھ اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ آرفہ ابراہیم آرمی پبلک سکول اینڈ کالج فار گرلز پشاور کینٹ کی طالبہ ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے آرفہ ابراہیم نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاؤں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Translate »
error: Content is protected !!