Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انسانی حقوق کے وزارت کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ کمیٹی چترال کااجلاس

July 26, 2017 at 2:10 pm

انسانی حقوق کے وزارت کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ کمیٹی چترال کااجلاس
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) انسانی حقوق کے وزارت کی جانب سے قائم کردہ لیگل ایڈ کمیٹی چترال کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت محترمہ صوفیہ وقار خٹک ڈسٹرکٹ سیشن جج چئیرپرسن لیگل ایڈ کمیٹی چترال نے کی اجلاس میں چئیرپرسن کے علاوہ دیگر ممبران عبدالاکرم اسسٹنٹ کمشنر چترال اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئر اسپیشل ایجوکیشن ویمن ایمپورمنٹ ممبر سکریٹری لیگل کمیٹی چترال محترمہ نصرت جبین نے شرکت کئے عبدالاکرام اسسٹنٹ کمشنر چترال نے ڈپٹی کمشنر ممبر لیگل ایڈ کمیٹی چترال کی نمایندگی کی اجلاس کا مقصد وزارت انسانی حقوق کے کمیشن کے تحت انڈولمنٹ فنڈ قائم کیا گیا جس میں معاشرے کے انتہائی غریب نادار مفلس افراد کی قانونی مدد کرنا یہ فنڈ انصاف کے حصول کے لئے بیوہ ہلاک شدگان معذور یتیم اور اقلیتی خواتین و حضرات جو کہ غربت کی وجہ سے اپنا جائز مقدمہ نہیں لڑ سکتے ہے کمیٹی کو خو د یا اپنے نمایندے کی طرف سے درخواست دے سکتے ہیں مستحق افراد کی درخواستوں کی جانچ پڑتال کمیٹی کے سکریٹری کرینگے اور ماہانہ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے پیش کرینگے کمیٹی مستحق افراد کی جانچ پڑتال کے بعد انڈولمنٹ فنڈ کے لئے انسانی حقوق کے وزارت کو بھیجے گا انسانی حقوق کے وزارت مستحق افراد کے وکیل کے لئے فیس عدالتی اخراجات کا بندوبست کرنے کا پابند ہوگا لیگل ایڈ کمیٹی کا اجلاس ماہانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا اور لیگل کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سیشن جج علاقہ قاضی چترال بطور چئیرپرسن شریک ہونے جبکہ ڈپٹی کمشنر نمایندہ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و نمایندہ سول سوسائیٹی بطور ممبر شریک ہونگے اسی طرح ڈسٹرکٹ سوشل ویلفر آفیسر ایجوکیشن وویمن ایمپاورمنٹ چترال ممبر سکریٹری ہونگے ۔

Translate »
error: Content is protected !!