Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال مشتہر اسامیوں کیلئے NTSکی خدمات حاصل کرے گی۔۔پراجیکٹ ڈائریکٹر

July 25, 2017 at 5:16 am

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) پراجیکٹ ڈائیریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کے دفترسے جاری ایک اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال حالیہ مشتہر کردہ آسامیوں کی ابتدائی ٹیسٹوں کے انعقاد کے لئے معروف ٹیسٹنگ سروس NTS کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ اس سلسلے میں اہل امیدواروں کے کوائف این ٹی ایس کو مہیاکیے گئے ہیں ۔ جبکہ تمام امیدوار وں کی اہلیت یا نااہلی بارے معلومات یونیورسٹی کے ویب سائٹwww.uoch.pkپر جلد ہی اپلوڈ کئے جارہے ہیں۔ این ٹی ایس صرف اہل امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کریگی۔

Translate »
error: Content is protected !!