Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے صحافیوں نے سی پیک روٹ کاجائزہ لینے کیلئے خنجراب پاس کا دورہ کیا

July 25, 2017 at 5:14 am

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال پریس کلب سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے پیر کے روز سی پیک روٹ کا جائزہ لینے کے لئے پاک چین سرحد کی بلند ترین تجارتی مقام خنجراب پاس کا دورہ کیا۔ دنیا کے عجائبات میں شامل شاہراہ ریشم دوست ملک چین اور پاکستان کے لئے تجارتی سامان پوری دنیا تک پہنچانے کا اہم راستہ ہے اور پاک چین دوستی کی لازوال مثال ہے۔ ٹیم نے پاک چائینہ بارڈر پر باب دوستی پر حاضری دی اور اپنے چینی دوستوں سے محبت اور دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں سیاح بھی موجود تھے جوکہ مردوخواتین اور بچوں پرمشتمل تھا۔ صحافیوں نے چینی دوستوں سے باب دوستی میں ہاتھ ملایا ، فوٹو گرافی کی اور پاک چین دوستی کے نعرے لگائے۔ بعدازاں صحافیوں نے سوست کے مقام پر قائم ڈرائی پورٹ پر بھی قیام کرکے پاکستان اور چین کے درمیاں تجارت کے حجم کا جائزہ لیا۔

Translate »
error: Content is protected !!