Chitral Times

17th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید سپاہی اظہار الدین پوری فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

July 25, 2017 at 12:26 am

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سپاہی اظہار الدین ولد نظام الدین مٹرپ اودیر گزشتہ دنوں مرزہ بیریسٹر راولاکوٹ کشمیر میں بھارتی فوج کے گولہ باری کے نتیجے میں پاکستان کی سرحدوں کی دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں مہڑپ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چترال سکاؤٹس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ شہید سپاہی اظہارالدین کا تعلق 640مجاہد بٹالین کے ساتھ تھا ۔ مرزہ بیرسٹر راولاکوٹ آزاد کشمیر میں تعینات تھے ۔

 

Translate »
error: Content is protected !!