Chitral Times

23rd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے متعدد افسران کی تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری

July 23, 2017 at 7:01 pm

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں گیارہ افسران کے تبادلوں و تقرریوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے اے سی شانگلہ جاوید اقبال(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو تبدیل کر کے بحیثیت ڈی او(ایف اینڈ پی) شانگلہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈی او(ایف اینڈ پی) شانگلہ سرفراز خان(پلاننگ آفیسر بی ایس۔17) کو اپنی اگلی تعیناتی کے لئے پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسی طرح اے اے سی کوہستان پیر محمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی پہاڑ پور ڈی آئی خان، اے اے سی سوات جان محمد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی مٹہ سوات،اے اے سی دیر لوئر عامر حسن(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی الائی بٹگرام، اے اے سی پشاور سہیل عزیز(پی ایم ایس۔بی ایس۔17)کی بحیثیت اے سی پالاس کوہستان،اے اے سی دروش چترال یوسف خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی تعیناتی بحیثیت اے سی کلاچی ڈی آئی خان، اے سی داسو کوہستان محمد عابد(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی خدمات ای اینڈ ایس ای ڈیپارٹمنٹ کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے اور اے اے سی کوہستان محمد ایاز(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی داسو کوہستان،اے اے سی پشاور طارق محمود(پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کی بحیثیت اے سی الپوری شانگلہ اور اے سی الائی بٹگرام بصیر علی رحمان (پی ایم ایس۔بی ایس۔17) کو ای اینڈ اے رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔
دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 17افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالہادی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ ،ہاؤسنگ فاؤنڈیشن برائے سرکاری ملازمین ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور سیکشن افسرمحکمہ صحت فیاض عالم(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعیناتی کی گئی ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانے پر افسر ان بکار خاص جن میں عبدالحلیم خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی،محمد اقبال پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت سیکرٹری آر ٹی اے ڈی آئی خان،محمد انور خان شیرانی پی ایم ایس۔بی ایس ۔18کو سیکرٹری آر ٹی اے مالاکنڈ،محمد شعیب پی ایم ایس ۔بی ایس ۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،ضیاء الرحمن۔II پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت سیکرٹری آر ٹی اے مردان،حامد علی پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور،محمد عبداللہ شاہ پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس اے تعینات کیاگیا ہے۔اسی طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم میں اسسٹنٹ پراجیکٹ مینجر پی ایم یو منظور احمد پی ایم ایس۔بی ایس۔ 18کو تبدیل کر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ڈی ایم او ،آئی ایم یو،محکمہ انتظامیہ کے اسٹیٹ افسرمحمد صالح پی ایم ایس۔بی ایس۔18کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،ای اینڈاے ڈی کے افسر بکار خاص شاہد علی پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ،اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر محمد عباس خان پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ترقیاتی ادارہ مردان مزید تعیناتی کے لئے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے۔محکمہ قانون میں سیکشن آفیسرعبدالکبیر پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈی ایم او ،آئی ایم یو،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ہدایت اللہ(ایسوسی ایٹ پروفیسر۔بی ایس۔19)کو تبدیل کر کے نظامت اعلیٰ تعلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد رحمان پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے اورا سٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص نور الامین کو تبدیل کر کے بحیثیت ٹی ایم او ،آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Translate »
error: Content is protected !!