Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر دوبئی میں پروقار تقریب،لوگوں میں مٹھائی تقسیم کئے گئے

July 21, 2017 at 8:36 pm

لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر دوبئی میں پروقار تقریب، سب کی کاوشوں کو سراہا گیا ، لوگوں میں مٹھائی تقسیم کئے گئے

20جولائی 2017ء کا دن چترال کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا… حاجی محمد ظفر
دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز ) 20جولائی 2017ء کا دن چترال کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا۔آج کے دن چترال کے عوام قید سے آزاد ہوگئے ہیں۔اور پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اورسیز پاکستان ویلفےئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر نے لواری ٹنل کے افتتاح کی خوشی کے موقع پر دوبئی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں دوبئی میں مقیم چترالیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ حاجی محمد ظفر نے لواری ٹنل کیلئے مرکزی کردار ادا کرنے پر مرحوم ذوالفقار علی بھٹو،سابق صدر جنرل پرویز مشرف، مرحوم مفتی محمودوزیر اعلیٰ این ڈبلیو ایف پی، اتالیق جعفر علی شاہ ، مولانا عبد الاکبر چترالی، گورنر سرحدسید امتیاز حسین شاہ، ایم این اے شہزادہ محی الدین، ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ، ایم پی اے صاحبان، پی پی پی رہنما نجم الدین خان، ارباب عالمگیر، زاہد خان، انجمن تحفظ حقوق چترال ،میڈیا، اور تمام ان افراد کا جو لواری ٹنل کیلئے جدوجہد کا حصہ بنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی اور ان سب کی کوششوں سے اہالیاں چترال کا درینہ مسئلہ حل ہوگیا۔ انھوں نے اہالیان چترال کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس خوشی کے موقع پر دوبئی میں مقیم چترالیوں کیلئے ظہرانہ کا بھی انتظام کیا گیا ۔اور مٹھائی تقسیم کئے گئے ۔

Translate »
error: Content is protected !!