Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام پبلک کیلئے لواری ٹنل سے سفر کا شیڈول جاری ، متعلقہ حکام شیڈول کی پابندی کریں ۔۔این ایچ اے

July 21, 2017 at 11:48 am

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کی لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر ٹنل عام ٹریفک کیلئے کھولنے کے اعلان کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے ) نے ٹنل شیڈول باقاعدہ جاری کردیا ہے ۔ جس کے مطابق روزانہ صبح 10.30بجے سے دن 1.30بجے تک ( تین گھنٹوں کیلئے ) اور رات 8بجے سے صبح 5بجے تک (۹گھنٹوں کیلئے ) ٹنل عوام کیلئے کھلا رہیگا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل پراجیکٹ (این ایچ اے ) انجینئر محمد ابراہیم مہمند کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں جیو کانسلٹنٹ اور سامبو کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے کاموں کا شیڈول این ایچ اے کی ہدایت کے مطابق ترتیب دیں ۔
دریں اثنا چترال کے عوام نے وزیر اعظم پاکستان اور این ایچ اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح ٹنل شیڈول کے نام پر مسافروں کو پھر ذہنی ٹارچر نہ کیا جائے ۔ وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق موجودہ وقت میں ٹنل کے اندر ٹریفک کی گنجائش موجود ہے ۔ اگر ٹریفک کی وجہ سے کام مذید تعطل کا شکار ہوتا ہے تو پہلے ٹنل کو مکمل کیا جائے ۔ چترال کے عوام ایک دو مہینے مذید انتظا ر کرسکتے ہیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!