Chitral Times

16th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ محی الدین کی شیدائیوں کو کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے۔۔صدیق احمد رہنما APML

July 21, 2017 at 8:01 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما صدیق احمد نے کہا ہے کہ چترال کے لوگ انتہائی باشغور اور مہذب ہیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔ شہزادہ محی الدین چترالیوں کے حقیقی محسن ہیں ۔ اس لئے چترال سے کئی مرتبہ وہ نمائندہ منتخب ہوئے۔ اب اسکا بیٹا شہزادہ افتخار الدین ایم این اے کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔ اور اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کر عوام کی خدمت کو اپنے لئے عبادت سمجھ کر انجام دے رہا ہے ۔ اور موجودہ حکومت سے کئی میگا پراجیکٹ منظور کرائے ہیں۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا کہ شہزادہ محی الدین کے چاہنے والوں کی تعداد چترال میں لاکھوں میں ہیں۔ شہزادہ محی الدین کے چاہنے والے اب انکے بیٹوں کے ساتھ ہیں۔ جس کا واضح ثبوت 2013ء کے الیکشن میں عوام دے چکے ہیں۔ ہم شہزادہ محی الدین کے شیدائی اب انکے بیٹو ں کے ساتھ ہیں وہ جس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے انکی شیدائیوں کے ووٹ انکے بیٹوں کو ملیں گے ۔ اور 2018کے الیکشن میں بھی انشاء اللہ دونوں بھائی کامیاب ہوکر اپنے والد محترم کے چترالیوں کی خدمت کے مشن کو اگے بڑھائیں گے۔ شہزادہ محی الدین کی شیدائیوں کو کسی پارٹی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چترال میں بے سہارہ پارٹیوں کو شہزادہ محی الدین اور انکے بیٹوں کی ضرورت ہوگی ۔

Translate »
error: Content is protected !!