Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوششیں تیز ۔ . اتحاد کی بحالی پر اتفاق

July 21, 2017 at 8:42 pm

ایم ایم اے کی بحالی کے لیے کوششیں تیز ۔ جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) کے قائدین میں بات چیت کا چوتھا دور ۔ اتحاد کی بحالی پر اتفاق ، سفارشات مرتب کریں گے ۔
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) ایم ایم اے کی بحالی اور دینی جماعتوں کے اتحاد کے لیے جماعت اسلامی ضلع پشاور اور جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے درمیان بات چیت کا چوتھا دور ارباب فاروق خان کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان ، جنر ل سیکرٹری عتیق الرحمان ، نائب امراء حاجی اسلم خان ، میاں انور سعید ، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان ،بحراللہ خان ،مولانا حنیف اللہ اور محمد اقبال شریک ہوئے جب کہ جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر مولانا خیر البشر ، سابق صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی ،ارباب فاروق خان ، حاجی ابراہیم خان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔اجلاس میں دونوں جماعتوں کے ذمہ داران کی جانب سے اتحاد کے قیام کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور اجلاس میں ایم ایم اے کی بحالی اور تمام دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر اتفاق کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ دونوں جماعتوں کے ضلعی عہدیداران صوبائی اور مرکزی سطح تک اتحاد پر اتفاق کے لیے سفارشات بھیجیں گے ۔اجلاس سے دونوں جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضاہے کہ تمام دینی جماعتیں اور نظریہ اسلام پر یقین رکھنے والے متحد ہوجائیں اور پوری قوم کو لائحہ عمل دیں ۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد و اتفاق میں پوری قوم اور امت کے لیے خیر کا پیغام ہوگا ۔

Translate »
error: Content is protected !!