Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا

July 20, 2017 at 3:32 pm

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لواری ٹنل کا افتتاح کردیا۔ چترال کے عوام آج سے ٹنل سے سفر کریں گے۔۔۔ نواز شریف
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ آج میں اُ س منصوبے کا افتتاح کررہا ہوں جو گزشتہ 42سالوں سے االتوا کا شکار تھا ۔وہ جمعرات کے دن اپر دیر میں لواری ٹنل پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج کے بعد چترال کے عوام ٹنل سے سفرکریں گے ۔ جبکہ اس سے پہلے چترال کے عوام سال کے چھ مہہنے ملک کے دوسرے حصوں سے کٹے رہتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ انھوں نے ایم این اے چترال کی درخواست پر چترال کے مختلف علاقوں کیلئے گیس پلانٹ کی منظوری دی ہے۔اور چترال کے اندر خواتین کیلئے الگ یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔ نواز شریف نے بتایا کہ لواری ٹنل پر 27آراب روپے سے زیادہ کا خرچہ آیا۔ اور ٹنل کا 98فیصد کام مکمل ہوچکاہے۔ وزیر اعظم نے این ایچ اے کو چکدرہ سے چترال تک موٹر وے کی طرز پر سڑک بنانے کی ہدایت بھی کی ۔

Translate »
error: Content is protected !!