Chitral Times

20th August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور پولو فیسٹیول میں پولوٹیموں اور سیاحوں کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں۔۔عبد المنعیم

July 20, 2017 at 10:11 pm

شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے سیاحت کو فروغ ملے گا، عبدالمنعیم
فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کیلئے کھلاڑیوں سمیت چترال اور گلگت بلتستان اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں تاکہ دنیا کو مثبت پیغام بھیجا جائے، اجلاس سے خطاب

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنعیم خان نے کہا کہ 29جولائی سے شروع ہونے والے شندور پولو فیسٹیول میں چترال سمیت گلگت بلتستان کی پولوٹیموں اور سیاحوں کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ کھلاڑیوں سمیت سیاح بھی ان سے مستفید ہوسکیں، شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے سیاحت فروغ پائے گااور دنیا کو ایک مثبت پیغام جائے گا ، ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز شندور پولو فیسٹیول کی مناسبت سے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا میں زیرصدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انکے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان ، سینئر جنرل منیجر سید حیات علی شاہ، جنرل منیجر ایڈمن اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید، جنرل منیجر ٹی آئی سیز محمد علی سید اور دیگر شخصیات موجود تھیں،معاون خصوصی عبدالمنعیم خان نے کہاکہ شندورپولو فیسٹیول میں گزشتہ سال کی نسبت امسال بھی ملکی سیاحوں سمیت بین الاقوامی سیاح شندور کا رخ کرینگے لہٰذا ان کی رہائش اور آرام کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی کو بتایاگیا کہ اس فیسٹیول میں اس بار مستوج کی پولو ٹیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پولومقابلوں میں چترال ، گلگت ،لاسپور، غزراور مستوج کی ٹیمیں شرکت کرینگی ، جبکہ فیسٹیول کو کامیاب بنانے اور سیاحوں کی تفریح کیلئے چترال اور گلگت کے مقامی گلوکاروں کو موسیقی نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرنے کا موقع دیا جائیگا جس سے چترال اور گلگت کی ثقافت فروغ پائے گی ، انہوں نے کہا فیسٹیول میں گلگت بلتستان اور چترال کے بچوں پر مشتمل ایک ٹیم قومی ترانے سمیت ملی نغمے پیش کریگی جبکہ سیاحوں کیلئے بہترین ٹینٹ ویلیج کا قیام عمل میں لایاجائیگا جس کیلئے شندور پولو گراؤنڈ پر کام کا آغاز کردیا گیا ، انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال اورضلعی انتظامیہ کیساتھ روابط قائم کریں تاکہ تمام تر انتظامات بروقت مکمل ہوسکیں،انہیں بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات کی صفائی ستھرائی بحال رکھنے کیلئے چترال کی مقامی تنظیم کی خدمات حاصل کی جائینگی تاکہ دوران فیسٹیول اور اسکے بعد بھی شندور کے مقام کو صاف رکھا جائے ،عبدالمنعیم خان نے کہاکہ ڈی سی چترال اوردیگر متعلقہ حکام کیساتھ شندور پولو فیسٹیول کی تمام سیفٹی امور کو مدنظر رکھنے سمیت فیسٹیول کے انعقاد کیلئے تیاریاں اور دیگر امور کو بھی دیکھاجائے، واضح رہے کہ شندور پولو فیسٹیول کا فائنل 31جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

 

Translate »
error: Content is protected !!