Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ناراض پارٹی راہنماؤں کے گلے دور کر کے پارٹی کو مستحکم اور فعال بنائیں گے۔ ڈاکٹرامجد

July 19, 2017 at 10:52 pm

چترال کے ناراض پارٹی راہنماؤں کے گلے دور کر کے پارٹی کو مستحکم اور فعال بنائیں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد
چترالی عوام سے سید پرویز مشرف کا خصوصی لگاؤ ہے،کارکنان کی اہمیت نظرانداز نہیں کی جاسکتی۔ تقدیرہ اجمل سے گفتگو
اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ )آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف چترالی عوام سے خصوصی محبت کرتے ہیں، پارٹی کے چترالی کارکنان کی اہمیت سے واقف ہیں،بہت جلد چترال کے دورے میں ناراض راہنماؤں کے گلے شکوے دور کریں گے۔ م؛لک بھر میں پارٹی کو مستحکم اور فعال کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوچترال سے تعلق رکھنے والی اے پی ایم ایل شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح چترال میں بھی پارٹی کو بکھرنے نہیں دیں گے۔ بہت جلد چترال کا دورہ کر کے پارٹی راہنماؤں اور کارکنان کے گلے شکوے دور کر کے انہیں اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ سید پرویز مشرف چترالی عوام سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔پارٹی کی تنظیم اور استحکام کے لئے چترالی کارکنان اور راہنما ہمارے لئے قابل احترام ہیں۔

Translate »
error: Content is protected !!