Chitral Times

22nd August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تمام کاروباری مراکز کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔۔سرتاج احمد خان

July 19, 2017 at 9:02 pm

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے تمام کاروبار ی مراکز خصوصا ہوٹلنگ کی صنعت کو منظم کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ تاہم ان اداروں کو چترال چیمبر کی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا ۔ ہم چترال کو مضبوط معاشی ستو نو ں پر کھڑی ماڈرن اور خوشحال ضلع کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں ،اور نوجوانوں کو با روزگار بنانا ہمارا خواب ہے ۔مجھے امید ہے ۔ ہم اس میں بہت کم عرصے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بائی پاس روڈ پر نو تعمیر شدہ ہوٹل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد موجود تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال سیاحوں کی جنت ہے ۔ خوبصورت مناظر ، قدیم کلچر ، محبت کرنے والے لوگوں کی وجہ سے اندروں اور بیرون ملک مشہور ہے ۔ اور یہی ہماری وہ خصوصیات ہیں ، جن کا عملی مظاہرہ کرکے ہم ان کو اپنی معاشی ترقی کا ذریعہ بناسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ، سیاحوں اور مسافروں کو احترام دیا جائے ۔ اور اُنہیں صاف ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر سہولیات دی جائیں ۔ اخلاق کا ہمیشہ خیال رکھا جائے ۔ تو کوئی وجہ نہیں ۔ کہ ہوٹلنگ ترقی نہ کرے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے تمام ہوٹلوں کی چترال چیمبر کے ساتھ رجسٹریشن ہونی چاہیے ۔ اور اس سلسلے میں دیر نہ کی جائے ۔ جب ادارہ منظم اور مستحکم ہو گا ۔ تو مسائل کا حل نکالنا آسان ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال چیمبر کی یہ کو شش ہے ۔ کہ چترال کے تمام کاروباری اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنیاد فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ بہت افسوس کا مقام ہے ۔ کہ چترال کے نہایت قدیم کاروباری ا بھی کسی ادارے سے تاحال رجسٹرڈ نہیں ہیں ۔

Translate »
error: Content is protected !!