Chitral Times

21st August 2017

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جمعرات کے دن لواری ٹنل کا باقاعدہ افتتاح کرینگے ۔

July 19, 2017 at 10:40 pm

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کل جمعرات کے دن 12بجے دیر اپرمیں عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔ جس کیلئے

 تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان چترال کے درینہ اور سب سے بڑے پراجیکٹ لواری ٹنل کا بھی افتتاح کرینگے۔ جس کیلئے موجودہ حکومت کے چاربرسوں کے دوران تقریبا 24آرب روپے مہیا کئے گئے ۔ وزیر اعظم کی استقبال اور انتظامات کیلئے انجینئر امیر مقام اور ایم این اے چترال موقع پر موجود ہیں ۔عوامی 
اجتماع سے خطاب کیلئے دیر سائیڈ پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ چترال ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کے نمائندہ شہزادہ خالد پرویز نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جلسہ میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے ۔تاہم انھیں صبح سویر سفر کرنا ہوگا۔ اور لواری پاس روڈ سے ہوتے ہوئے دن 11بجے سے پہلے پنڈال پہنچنا ہوگا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لواری ٹنل عام پبلک کیلئے جمعرات کے دن بند ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ لواری ٹنل کے چترال سائیڈ پر جلسہ اور ہیلی کاپٹر لینڈنگ کیلئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے تمام انتظامات دیر سائیڈ پر کرنا پڑا۔

Translate »
error: Content is protected !!